احتساب عدالت کا بڑا فیصلہ۔۔عثمان سعید کو 4سال قید اور 1کروڑ جرمانہ  

Jan 28, 2022 | 19:28:PM

(24 نیوز)احتساب عدالت نے مالی بے ضابطگیوں میں ملوث سابق نائب  صدر نیشنل بنک عثمان سعید کو قید  اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عثمان سعید کو چار  سال قید کی سزا سنا دی ۔عدالت نے مجرم کو ایک کروڑ  روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی،نیب کورٹ کے جج عزیز اللہ کلو نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مجرم کی زمینوں کو فروحت کرکے جرمانہ کی رقم ادا کی جائے۔  عدالت نے مجرم کو دس سال کے لئے نااہل بھی قراردیا ہے ۔

واضح رہے کہ نیب نے سابق نائب صدر نیشنل بنک عثمان سعید کے خلاف کروڑوں کی کرپشن کا ریفرنس فائل کیا تھا۔ عثمان سعید نے نیشنل بنک کے فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ میں ایل سی کھولنے کے نام پر 13پرائیویٹ میگا کاروباری گروپوں کے ساتھ ملکر  اربوں کا ہیر پھیر کیا تھا، جس سے سرکاری خزانے کو  دو سے تین ارب کا نقصان پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!!شہر میں زوردار دھماکہ ۔۔۔

مزیدخبریں