کورونا کے خطرناک وار۔۔۔مزید 14 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ 

Jan 28, 2022 | 19:28:PM

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث مزید14 تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، ڈی ایچ اوڈاکٹر زعیم ضیا نے انتظامیہ کو مراسلہ لکھ دیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر زعیم قادری نے کہاہے کہ کل تک 14 تعلیمی ادارے سیل کر دیئے جائیں گے ، مجموعی طور پر 151 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،ان کاکہناتھا کہ کورونا کی پانچویں لہر میں 137 تعلیمی اداروں کو پہلے سیل کیا جاچکا ہے،ڈاکٹر زعیم ضیا نے کہاکہ 137 تعلیمی اداروں میں چند واپس کھل چکے ہیں ۔

مزیدخبریں