سینیٹ اجلاس۔۔۔ مولانا عبدالغفور حیدری کی زبان پھسل گئی

Jan 28, 2022 | 21:16:PM

 (24 نیوز)سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زبان پھسل گئی اور وہ کہہ بیٹھے کہ ”اپوزیشن شکست کھا چکی ہے“۔اس موقع پر حکومتی ارکان نے نعرے لگائے کہ ہاں اپوزیشن شکست کھا چکی ہے جس پر مولانا عبدالغفور حیدری نے فوری تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شکست کھا چکی ہے، اعتراف کرے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا فرض ہے کہ یا وہ رائے شماری کریں یا بل کو ایجنڈے سے نکال دیں، یہ پورے ملک کی معیشت اور مالی اداروں کا مسئلہ ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سٹیٹ بینک اور وزارتِ خزانہ پہلے ہی آئی ایم ایف کے حوالے کر دیئے ہیں، ملک کی معیشت کو تباہ کرنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے خطرناک وار۔۔۔مزید 14 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

مزیدخبریں