بھارت کا مذہبی رواداری پر ایک بار پھر حملہ

Jan 28, 2022 | 21:36:PM
بھارت، پی آئی اے، یاتریوں کی پرواز، لینڈنگ کی اجازت، انکار،
کیپشن: نریندر مودی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت نے پی آئی اے کو جے پور کیلئے یاتریوں کی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا، پی آئی اے خصوصی پرواز کو کراچی سے لاہور اور لاہو ر سے جے پورجانا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے پرواز کو جے پو ر ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔پی آئی اے خصوصی پرواز کوکراچی سے لاہور اور لاہو ر سے جے پورجانا تھا ۔پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پرمقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جس کے لئے کراچی سے جے پور 160 یاتریوں کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پرواز پلان کی تھی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے پرواز کو بھارتی شہر جے پور کے ایئرپورٹ پردوپہر12بجے لینڈ کرناہے۔ پی آئی اے حکام نے بھارتی حکومت کی جانب سے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کی تصدیق کردی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بھارت نے پی آئی اے کی نئی دلی کیلئے پرواز کواجازت نہیں دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے خطرناک وار۔۔۔مزید 14 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ