بدعنوانی۔۔آئی سی سی نے برینڈن ٹیلر پر ساڑھے3سال کی پابندی لگا دی

Jan 28, 2022 | 21:59:PM

(مانیٹرن ڈیسک )زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انسداد بدعنوانی یونٹ نے تمام طرز کے کرکٹ سے ساڑھے تین سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبابوے کپتان برینڈن ٹیلر پر مبینہ بدعنوانوں کی ایک تجویز کی رپورٹ کرنے میں ناکام رہنے پر یہ پابندی لگائی گئی ہے۔آج28 جنوری سے شروع ہونے والی پابندی میں ڈوپنگ کے الزامات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پابندی لگائے جانے سے قبل زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر نے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی بھی طرح کی فکسنگ میں ملوث نہیں ہیں۔ٹیلر نے انکشاف کیا تھا  کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ان کے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر پر 'ایک ہندوستانی تاجر' کی طرف سے بدعنوانی کی تجویز کی اطلاع دینے میں مبینہ تاخیر کے بعد کئی سال کی پابندی عائد کرنے جارہی ہے۔ٹیلر نے اس بھارتی بزنس مین سے ملاقات کی تھی جب انہیں سپانسرشپ اور زمبابوے میں ٹی 20 ٹورنامنٹ کے ممکنہ آغاز پر بات کرنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے27 روسی سفارتکاروں  کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

مزیدخبریں