پاکستانی نوجوانوں کو مواقع ملیں تو ملک کو خوشحالی کی طرف لے جائینگے: آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستانی نوجوان انتہائی باصلاحیت، کاروباری سوچ کے حامل ہیں، پاکستانی نوجوان کو مواقع، سازگارماحول ملے تو ملک کو خوشحالی کی طرف لے جائیں گے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورگیریژن کا دورہ کیا،آرمی چیف کو کورہیڈکوارٹرز میں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف سے لاہور کی مختلف جامعات کے وی سیز، اساتذہ، طلبہ نے ملاقات کی، سپہ سالار نے مستقبل کی قیادت، مفید شہریوں کی تیاری میں تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ تعلیم ،صحت اوربنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں انسانی وسائل کی ترقی کی اشد ضرورت ہے، بیرونی مفادات کے تحت غلط معلومات کا پھیلاﺅ غلط فہمیاں پیدا کررہا ہے،غلط معلومات کا پھیلاﺅ معاشرے کی ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہے،دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے متحدرہنا ہوگا۔
سپہ سالار نے کہاکہ پاکستانی نوجوان انتہائی باصلاحیت، کاروباری سوچ کے حامل ہیں، پاکستانی نوجوان کو مواقع، سازگارماحول ملے تو ملک کو خوشحالی کی طرف لے جائیں گے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق طویل سیشن کے دوران اساتذہ، طلبہ نے کئی سوالات کئے، بات چیت کو مثبت قرار دیا،اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز بھی موجود تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: میرے کپڑے میری مرضی۔۔کسی کی کوئی پرواہ نہیں۔۔ٹک ٹاکر پھٹ پڑیں