11 افراد نے خاتون کو اغوا کیا۔۔ریپ کے بعد منہ کالا کیا اور گلیوں میں پریڈ کروائی۔۔ویڈیو نے تھرتھلی مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیْٹرنگ ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک 21 سالہ خاتون کو اس کے پڑوس میں ایک خاندان کے کم از کم 11 افراد نے اغوا کر لیا - جس میں خواتین اور نابالغ لڑکے بھی شامل ہیں- کو ایک کمرے میں بند کر دیا گیا جہاں خواتین کے سامنے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے بال کاٹ دیئے گئے ،اس کا چہرہ کالا کیا گیا، اس کے گلے میں جوتوں کی مالا ڈالی اور بدھ کے روز اس کے گھر کے قریب گلیوں میں اسکی پریڈ کروائی گئی۔
कस्तूरबा नगर में 20 साल की लड़की का अवैध शराब बेचने वालों द्वारा गैंगरेप किया गया, उसे गंजा कर, चप्पल की माला पहना पूरे इलाक़े में मुँह काला करके घुमाया। मैं दिल्ली पुलिस को नोटिस जारी कर रही हूँ। सब अपराधी आदमी औरतों को अरेस्ट किया जाए और लड़की और उसके परिवार को सुरक्षा दी जाए। pic.twitter.com/4ExXufDaO3
— Swati Maliwal (@SwatiJaiHind) January 27, 2022
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس خوفناک واقعے سے پورے دارالحکومت نئی دہلی میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ملزمان نے اپنے سیل فونز پر توہین آمیز اور مجرمانہ کارروائیوں کے پورے پہلو کو فلمایا۔ تقریباً ایک گھنٹے تک مشرقی دہلی کے کستوربا نگر میں جہاں مقامی پولیس بوتھ 50 میٹر کے فاصلے پرتھا اور اس وقت وہاں کوئی اہلکار موجود نہ تھا اور اس دوران خاتون کو عوامی سطح پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ڈی سی ڈبلیو کی سربراہ سواتی مالیوال کے مطابق لڑکی کو مبینہ طور پر کچھ غیر قانونی شراب فروشوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اس کے چہرہ سیاہ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ واقعہ خاتون کی ملزم سے ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ڈی سی ڈبلیو چیف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ اس جرم کے سلسلے میں دہلی پولیس کو نوٹس جاری کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس کیس میں ملوث تمام افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور مطالبہ کیا کہ لواحقین کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بدعنوانی۔۔آئی سی سی نے برینڈن ٹیلر پر ساڑھے3سال کی پابندی لگا دی