(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں سازش کے ذریعے عمران خان کو لایا گیا، عمران خان نے اس ملک کو سری لنکا بنا دیا۔
کیپٹن (ر) صفدر نے پریس کانفرنس میں کہا الیکشن سے پہلے معیشت کو ٹھیک کیا جائے، مجھ پر 28 مدمے ہیں، ہر روز عدالت میں ہوتا ہوں، چار سال کی گندگی 4 ماہ میں ختم نہیں کی جاسکتی ایک سال تو دیں۔ انہوں نے کہا عمران خان جیل میں دیکھ رہا ہوں۔
دریں اثنا ن لیگ کا شام نگر میں ورکرز کنونشن ہوا، مہمان خصوصی کیپٹن (ر) صفدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان نے 10 سال کے پی کے میں حکومت کی اور ساتھ پنجاب کا بھی بیڑا غرق کر دیا، جب نواز شریف آئے گا تو پورا پاکستان ترقی کرے گا، نواز شریف کی بیٹی عمران خان سے قرضوں کا حساب لے گی۔