(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نگران صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا۔
محسن نقوی کے زیر صدارت نگران صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ آفس میں ہوگا۔ اجلاس میں اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ نگران صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔