حیدرآباد: ایف آئی اے کی کارروائی، لاکھوں کے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

Jan 28, 2023 | 11:13:AM

(ویب ڈیسک) فیڈرل انسویسٹی گیشن ایجنسی نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی نوکریوں کے ذریعے لاکھوں کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم عارف عبدالطیف اپنا تعلق واپڈا سے بتا کر لوگوں کو نوکریوں کے جعلی آرڈر دیتا تھا، گرفتار ملزم کو متاثرہ افراد کی شکایت پر گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، منشیات فروش گرفتار، 8 کلو چرس برآمد

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں