بھارتی فضائیہ کے دو طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ

Jan 28, 2023 | 12:45:PM
بھارتی فضائیہ کے دو طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے
کیپشن: بھارتی فضائیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے دو طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش اور ریاست راجھستان کی سرحد پر ضلع مورینا میں بھارتی فضائیہ کے دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔

حادثے میں ٹکرا کر تباہ ہونیوالے طیاروں میں سخوئی تھرٹی اور میراج شامل ہیں۔ دونوں طیاروں نے جنگی مشقوں کے دوران گوالیارا ائیر بیس سے اڑان بھری تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جائے حادثہ کا سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ طیارے آپس میں ٹکرانے کی وجوہات جاننے کےلئے آئی اے ایف نے انکوائری کا حکم دے دیا۔

واضح رہے انڈین ائیر فورس میں حادثے معمول بن گئے۔ ہندوستان کی فضائیہ کی کارکردگی ایک مرتبہ پھر بُری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔ ہندوستان کی فضائیہ پچھلے کچھ عرصے سے لگاتا ر فضائی حادثوں کا شکار ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے بہت سارے سوال اُٹھائے جا چکے ہیں۔

مُودی نے بھی 2019 میں یہ کہا تھا کہ اگر رافیل ہوتے تو بالاکوٹ کا نتیجہ مختلف ہوتا جو کہ ہندوستان کی فضائیہ کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

 ہندوستان میں اس وقت روس اور فرانسیسی ساختہ پرزے ہیں جن کا آپس میں رابطے کا فقدان ہے، جس کے باعث آئے روز ہندوستانی فضائیہ حادثات کا شکار ہو رہی ہے۔

اس سے قبل مودی سرکار نے رافیل طیاروں کی خریداری میں کرپشن پر پردہ ڈالا تھا۔ کانگریس کی ترجمان پون کھیرا نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی حکومت نے بھارتی سیکیورٹی کے ساتھ مذاق کیا ہے اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

دفاعی سازوسامان کی خرید میں کرپشن مودی سرکار کا نشان بن گیا۔ دو دن قبل اڈانی گروپ اور مودی سرکار گٹھ جوڑ کے حوالے سے کرپشن کے ہو شربا انکشافات کے بعد دفاعی سازوسامان میں بھی کرپشن میں مودی سرکار کسی سے پیچھے نہیں۔