سجل علی اب کون سے مشہور کردار میں نظر آئے گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سجل علی اب مشہور زمانہ ’امراؤ جان ادا‘ کے کلاسک کردار میں نظر آئیں گی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں قائم ایجنسی کے تحت پروڈیوسر حامد حسین اور محمد یعقوب اس کلاسکل سیریز کو پروڈیوس کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق’امراؤ جان ادا‘ اردو ادب کا ایک کلاسک ناول ہے جسے بنیادی طور پر پہلی بار مرزا ہادی رسوا نے 1899 میں لکھا تھا۔ اس ناول میں انہوں نے 19ویں صدی کے برصغیر پاک و ہند کی ثقافت اور معاشرے بالخصوص کی اس وقت کے شاہی و مغل زندگی کی عکاسی کی ہے۔تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس کلاسکل ناول میں کچھ ترمیم کرکے اس پر کئی پاکستانی اور انڈین فلمز بنائی گئیں ہیں۔ لیکن حامد حسین کے مطابق ان کی سیریز ناول کے اصل اردو ورژن پر انحصار کرتی ہے۔ان کے مطابق اس ناول میں بہت کچھ ہے جو کبھی بھی کسی آڈیو ویژول پروجیکٹ میں نہیں دکھایا گیا، جو ان کی 8 حصوں پر مشتمل سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔
حامد حسین نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اس سیریز میں خواتین کے 2 اہم مرکزی کردار ہیں جن میں سے ایک سجل علی ادا کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ 1972 میں پاکستان میں حسن طارق کی ہدایت کاری میں ’امراؤ جان ادا‘ پر مبنی فلم بنائی گئی تھی جس میں رانی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔
جبکہ بالی وڈ میں مظفر علی کی فلم میں 1981 کو ریکھا نے مرکزی کردار ادا کیا۔
2006 میں جے پی دتہ کی فلم میں ایشوریہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:شان مسعود اور نیشے خان کےولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
واضح رہے کہ 1958 میں دو بھارتی فلمیں بھی اس سے متاثر ہو کر بنائی گئیں تھیں، جن میں ایس ایم یوسف کی ’مہندی‘ اور نخشب جارچاوی کی ’زندگی یا طوفان‘ شامل ہیں۔اس کے علاوہ 1981 میں موسیقار سلیم سلیمان نے اسے اسٹیج میوزیکل کے طور پر پیش کیا تھا۔