(24 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے آصف زرداری پر قتل کا الزام لگانے پر عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوانے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود طالبان خان ہے، یہ خود شدت پسندوں کا سرپرست ہے، یہ خود اپنی ذہنی حالت کا بتاتے ہیں، ان کے الزامات پر قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جب میں مشکل میں ہو الزام تراشی شروع کر دیتے ہیں، عمران خان اداروں کو نشانہ بناتے ہیں۔