بالی ووڈ فلموں پر زنیرہ انعام کا دلچسپ تبصرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈسک )پاکستان شوبز اندسٹری کے اداکار و ہدایتکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام نے بالی ووڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان اور مشن مجنو پر دلچسپ تبصرہ پیش کردیا۔سوشل میڈیاپلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے بالی ووڈ کی فلموں پر تبصرہ کرتے ہوئے بالی ووڈ انڈسٹری کی منافقت پر روشنی ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سیدھی بات کروں گی، بالی ووڈ پاکستانی مردوں سے نفرت کرتا ہے، اس لئے جب انہیں دِکھاتا ہے تو انہیں نمازی ٹوپی پہنے جنونی دکھاتا ہے لیکن یہ پاکستانی خواتین کو پُرکشش اور بکنی پہن کر آئی ایس آئی کے ایجنٹ کے طور پر دِکھاتا ہے‘۔
Sometimes I forget twitter isn't my private journal. I apologise if it seemed like an over generalisation, my tweet was intended for the recent "spy" or propaganda films coming out of Bollywood. It was me thinking out loud. And I have no issues with women in bikinis ????
— Zunaira Inam Khan (@ZunairaInam) January 27, 2023
زنیرہ انعام نے مزید لکھا کہ میں نہیں جانتی کہ اس کے بارے میں مجھے کیسا محسوس کرنا چاہیئے تاہم مجھے کسی کے بکنی پہننے پر کسی سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اسٹارز کا فلم پٹھان کے بارےمیں ردعمل سامنےآگیا
یاد رہے کہ بین الاقوامی اعزاز حاصل کرنے والی عثمان مختار کی فلم ’گلابو رانی‘ کی کہانی زنیرہ انعام نے علی مراد کے ساتھ مل کر لکھی ہے۔