اتھیا شیٹی کی شادی سے قبل تقریبات سے تصاویرمنظرعام پر آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی اکلوتی صاحبزادی اور اداکارہ اتھیا شیٹی شادی کے بعد شادی سے قبل ہونے والی رسومات کی مختلف تصاویر شیئر کر دیں جن میں ہلدی کی رسم کی تصاویر بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 23 جنوری کو رشتہ ازدواج میں بندھنے والے جوڑے اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول نے شادی سے قبل ہونے والی مختلف رسومات کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ہلدی (مایوں) کی رسومات کی گزشتہ روز شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول نے آیوری رنگ کے لباس کا انتخاب کیا ہے جبکہ وینیو کو گیندے کے پھولوں سے نہایت خوبصورت انداز میں سجایا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اسٹارز کا فلم پٹھان کے بارےمیں ردعمل سامنےآگیا
View this post on Instagram
اب سے کچھ دیر قبل شادی سے قبل ہونے والی ایک اور تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں گلابی پَلّو اور سُنہری بارڈرز والی سادہ آف وائٹ ساڑھی زیب تن کی، بالوں کو جوڑے میں باندھ کر، ہلکے میک میں اداکارہ بالکل روایتی دلہنوں کی طرح خوبصورت لگ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اس تقریب کے جبکہ وینیو کو چمیلی کے پرانے درخت پر موگرا کے پھولوں سے سجایا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
یادرہے کہ اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہول کی شادی کی تقریب ممبئی کے شہر کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹھی کے گھر جہاںاں میں منعقد ہوئی جس کیلئے گھر کو خوبصورت روشنیوں سے سجا یا گیا۔سنیل شیٹھی نے شادی کے مقام کا فیصلہ اپنی بیٹی اتھیا شیٹی کی خواہش اور ہونے والے داماد کے ایل راہول کی فرمائش پر کیا۔