(24 نیوز ) اوگرا نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک دو روز سے سوشل میڈیا پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں انتہائی اضافے سے متعلق افواہیں زیر گردش ہیں، آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا )نے قیمتوں سے متعلق تمام افواہوں اور خبروں کو بے بنیاد اور غلط قرار دے دیا ہے ۔
اوگرا کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شام سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی جانب سے رپورٹر زکو ہراساں کیے جانے کا معاملہ ، پی پی رہنماوں کی اظہار یکجہتی