(24نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین آج 78برس کے ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے سینئر سیاست دان اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی آج 78ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ، اسلام آباد میں ق لیگ کے عہدیدار اور کارکنوں کی طرف سے سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ، ق لیگ کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ کیک کاٹا ، تقریب میں چودھری شجاعت حسین کی صحت کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی ۔
تقریب میں ق لیگ کے صدر رضوان صادق خان ،کرنل ریٹائرڈ زائد خان کے علاوہ مختلف عہدیداران نے شرکت کی ، ق لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے چودھر ی شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا .