پنجاب میں انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف )پنجاب میں جنرل انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کر لی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن 30 جنوری کو پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گے، پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے درخواست دائر کی تھی ،درخواست میں گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمہوری نظام کے تسلسل کیلئے گورنر انتخابات کی تاریخ دینے کے پابند ہیں، گورنر پنجاب نے ابھی تک اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کی اور تاریخ مقرر نہیں کی، گورنر پنجاب کا الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنا آئینی سکیم کو ثبوتاژ کرنے کے مترادف ہے، انتخابات کی تاریخ دینے میں تاخیر الیکشن کمیشن کو انتخابی انتظامات میں دشواری ہو گی۔
درخواست میں گورنر کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان کرنے کی ہدایت کی استدعا کی گئی ہے ، عدالت سے انتخابات کو 90 دن سے زائد تاخیر میں نہ ڈالنے کی ہدایت دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے ۔