شہباز شریف نے عمران خان کے الزامات کو سیاست میں رہنے کا پنترا قرار دے دیا

Jan 28, 2023 | 19:38:PM
شہباز شریف نے عمران خان کے الزامات کو سیاست میں رہنے کا پنترا قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف  کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کیخلاف عمران نیازی کے الزامات بے بنیاد اور خطرناک ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )اور وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے  سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیانات سیاست میں رہنے کا پنترا  ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کیخلاف سازشیں ،الزام تراشی اور زہر اگلنا عمران خان کا وطیرہ ہے، ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاست سے منسلک رہنے کی کوشش ہے ۔ 


 وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم عمران خان کی نفرت پر مبنی سیاست سے واقف ہے، عمران نیازی نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کیا۔