بہاولنگر؛ خاتون کا غلط آپریشن کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو 84 لاکھ روپے جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بہاولنگر میں خاتون کا غلط آپریشن کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو بھاری جرمانہ کردیاگیا، عدم ادائیگی پر لیڈی ڈاکٹر کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیاگیا۔
سینئر سول جج عامر منظور نے مدعی محمد عباس کی جانب سے دائر استغاثہ کا فیصلہ سنادیا،استغاثہ میں مدعی نے موقف اختیار کیا کہ سال 2014 میں لیڈی ڈاکٹر صبا خالدہ نے میری اہلیہ کا ڈلیوری کا غلط آپریشن کیا تھا،غلط آپریشن کی وجہ سے اسکے بچے کی بھی موت واقع ہوگئی تھی۔
استغاثہ نے کہاکہ لیڈی ڈاکٹر صبا خالدہ نے سپیشلسٹ نہ ہونے کے باجود ڈلیوری آپریشن کیا،مدعی محمد عباس نے زیر دفعہ 322۔336۔338 استغاثہ دائر کیا تھا۔
سینئر سول جج نے لیڈی ڈاکٹر کو متاثرہ خاتون کو 84 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے حکم دیا ہے کہ جرمانے کی رقم سات روز میں ادا کی جائے، مہلت کے دوران جرمانہ ادا نہ کرنے پر لیڈی ڈاکٹر کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر یو اے ای کا دورہ پاکستان،اسلام آباد میں سوموار کو چھٹی کا اعلان