عمران خان کا چیف جسٹس پاکستان کے نام خط ، فوادچودھری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دوران حراست فوادچودھری کے آئینی حقوق کے تحفظ کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔
عمران خان کے خط میں دوران حراست سینیٹر اعظم سواتی اور ڈاکٹر شہباز گل سے پیش آنے والے پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ دیاگیا ہے،چیف جسٹس آف پاکستان سے آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل کی گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاہے کہ زیر حراست افراد پر تشدد یا عزت و وقار کے خلاف اقدامات آئین کے آرٹیکل 9 , 10A اور 14 کی خلاف ورزی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں ، اوگرا نے پیغام جاری کر دیا