ایف اے کپ میں سر پر چوٹ لگنے کے بعد آرسنل کے مڈ فیلڈر کا ایم آر آئی سکین کرانے کا فیصلہ 

Jan 28, 2023 | 21:30:PM

(ویب ڈیسک) مانچسٹر سٹی میں کھیلے گئے ایف اے کپ کے چوتھے راونڈ میں شکست کے بعد آرسنل کے مڈفیلڈر کا ایم آر آئی سکین کرانے کا سوچا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایف اے کپ کے چوتھے راونڈ میں آرسنل کے مڈفیلڈر” تھامس پارٹی “کو ہاف ٹائم میں متبادل کیا گیا تھا، کیونکہ وہ تکلیف محسوس کر رہے تھے اور ٹھیک سے پرفارم نہیںکر پا رہے تھے ، ایسے میں آرسنل مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کا آئندہ ہفتے ایم آر آئی سکین کیاجائے تا کہ معلوم ہو سکے کہ ان کی تکلیف کتنی سنگین ہے۔ 

آرسنل کے باس میکل آرٹیٹا نے تصدیق کی ہے کہ” تھامس “ اس سیزن میں ایک بااثر کھلاڑی ثابت ہوئے ہیں لیکن گزشتہ میچ میں وہ کچھ تکلیف میں تھے ، اس لیے ان کا ایم آر آئی سکین کرانا ضروری ہے تاکہ ان کی تکلیف کی شدت معلوم ہو سکے اور کھلاڑیوں کے چناو کی کھڑکی بند ہونے سے قبل نئے کھلاڑی کا بھی انتخاب عمل میں لایا جا سکے ۔

مزیدخبریں