وہ وقت جب خوبرو اداکارہ صنم جنگ نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

Jan 28, 2023 | 23:58:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبصورت اور نامور اداکارہ صنم جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ   کیریئر میں ایک وقت ایسا آیا کہ میں نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان  صنم جنگ نے شوبز انڈسٹری کے  تکلیف دہ پہلووں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ باڈی شیمنگ انڈسٹری کا حقیقی مسئلہ ہے، بیٹی کی پیدائش کے وقت جب مارننگ شو ہوسٹ کرتی تھی تب کپڑے تلاش کرنا مشکل ہوگیا تھا۔ 

ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صنم جنگ نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش کے  بعد کپڑے تلاش کرنا بہت مشکل ہوگیا تھا، ڈیزائنر صرف ایک مخصوص سائز کے کپڑے ہی ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں اور جب کوئی اس سائز میں فٹ نہیں آتا تو وہ آپ کےلئے کپڑے نہیں بنانا چاہتے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے کپڑے صرف ایک مخصوص سائز کی ماڈلز پر ہی اچھے لگ سکتے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔

اداکارہ کاکہنا تھا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد جب سوشل میڈیا پر کمنٹس پڑھتی تو بہت دکھ ہوتا تھا، کئی بار لوگ بالواسطہ آپ کو احساس دلاتے ہیں کہ آپ کا وزن بڑھ گیا ہے پھر جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ٹرول کیا جاتا تو سوچتی تھی کہ اب مجھے سکرین پر مزید کام نہیں کرنا، اس مشکل وقت میں میرے گھر والوں خاص طور سے شوہر قاسم نے بہت ساتھ دیا اور احساس دلایا کہ میں اب بھی خوبصورت ہوں۔

مزیدخبریں