الیکشن کا پرامن انعقاد، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک شاہد،عبدالقیوم )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں اور ضلع ہری پور میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر شاہ سعود کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ضلع میں 21 جنوری سے 19 فروری تک 30 دنوں کیلئے اسلحہ کی نمائش اور لے کر پھرنے، کالے شیشوں کا استعمال اور بغیر اجازت کے کارنر میٹنگ کے انعقاد پر پابندی ہوگی۔
مراسلے میں کہا گیا کہ پچاس افراد سے زائد کے جلسے یا کارنر میٹنگ کیلئے انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔
مراسلے میں بتایا گیا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں پر ڈومیل میں الیکشن آفس سیل کردیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن 2024کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ہری پور کی جانب سے بھی نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اقسام کے اسلحے کی نمائش(بشمول لائسنس اسلحہ) پر تا حکم ثانی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی،اسی طرح کسی بھی قسم کا جلسہ،جلوس ریلی وغیرہ نکالنےپر پابندی ہو گئی، کوئی بھی سیاسی پارٹی ریلی ،جلسہ ،جلوس وغیرہ کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نہیں کر سکے گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی
جنرل الیکشن 2024 کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور لا اینڈ آرڈر کے قیام کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ ہری پور کی جانب سے تمام اقسام کے اسلحے کی نمائش(بشمول لائسنس اسلحہ) پر تا حکم ثانی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس آرڈر کا اطلاق لااینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز پر نہیں ہو گا اور خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،خلاف ورزی کی صورت میں منتظمین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔