ویسٹ انڈین باؤلر کا پہلی وکٹ لینے پر منفرد انداز میں جشن، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آسٹریلیا کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں پہلی وکٹ لینے پر ویسٹ انڈیز کے باؤلر کیون سنکلیئر کا منفرد انداز میں خوشی منانے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
برسبین ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کا آؤٹ ہونا باؤلر کے منفرد انداز کے ری ایکشن کی وجہ سے یادگار بن گیا۔
ان دنوں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر ہے، جہاں برسبین میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے اسکور 311 رنز کے جواب میں بیٹنگ کررہی تھی۔
What a celebration ???? pic.twitter.com/jidNxxrvDO
— England's Barmy Army ???????????????????????? (@TheBarmyArmy) January 26, 2024
ویسٹ انڈین اسپنر کیون سنکلیئر نے 75 پر بیٹنگ کرنے والے عثمان خواجہ کو کیچ آؤٹ کیا اور پہلی ٹیسٹ وکٹ کا جشن مناتے ہوئے کیون نے منفرد انداز میں ہوا میں قلابازیاں لگا کر جشن منایا۔ جسے گراؤنڈ میں بیٹھے شائقین کی جانب سے بھی کافی انجوائے کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پشاور: فلائنگ کوچ میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 289 رنز 9 وکٹوں پر ڈیکلیئر کر دی۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز ایک وکٹ پر 13 رنز بنالیے۔ ویسٹ انڈیز کوآسٹریلیا کے خلاف 35 رنزکی مجموعی برتری حاصل ہے۔