ملازم پر تشدد،اداکارہ مشی خان نے راحت فتح علی خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Jan 28, 2024 | 13:36:PM

(24نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ و میزبان مشی خان نے گلوکار راحت فتح علی خان  کے اپنے ملازم پر   تشدد کرنے کے عمل پر اُنہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے راحت فتح علی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اداکارہ کاکہنا تھا کہ ’راحت فتح علی خان صاحب آپ مشہورِ زمانہ گلوکار ہیں، آپ کے پاس ان گنت پیسہ ہے اور آپ کی بوتل مجھے لگ رہا ہے یہ کوئی ’شہد کی بوتل‘ ہے جس کے پیچھے آپ اپنے اسٹاف کو جانوروں کی طرح مار رہے ہیں‘۔

آپ کو شرم نہیں آتی، آپ ایسی گھٹیا حرکتیں کرتے ہیں، آپ کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ آپ کی جو بھی شہد کی بوتل غائب ہوئی ہے اس کے بدلے میں آپ 10 کریٹ شہد کی بوتلوں کے خرید سکتے ہیں، آپ ایک بوتل کیلئے ایسا کر رہے ہیں، یہ دل ہے آپ کا، آپ کیسے کسی انسان کی مدد کرتے ہوں گے'۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے آپ لوگوں کو اتنی عزت دی ہے وہ سنبھالی نہیں جا رہی، کوئی نہ کوئی چکر آپ کا سامنے آتا رہتا ہے اور اس ویڈیو کو دیکھ کر تو میں دنگ ہی رہ گئی ہوں، آپ اتنے ظالم ہیں، شرم آنی چاہیے آپ کو

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے اپنے ملازم کو مبینہ طور پر پیر صاحب کے دم کیے ہوئے پانی کی بوتل کے گم ہو جانے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: این اے 122میں مجموعی طور پر 21 امیدوار مدمقابل

بعد ازاں راحت فتح علی خان کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا یہ استاد اور شاگرد کا معاملہ ہے، میں نے اس واقعے کے فوری بعد ملازم سے معافی مانگ لی تھی۔

مزیدخبریں