(چوہدری اختر ضیاء) چونیاں سے پی پی 180 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی ریلیاں سیل کرکے پولیس نے موکل گاؤں گھیرے میں لے کر پانچ کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلا ت کے مطابق سردار وقاص حسن موکل نے آج سیاسی ریلی نکالنی تھی جس پر پولیس نے ان کے پورے گاؤں کا گھیراؤ کر لیا،پولیس گھیراؤ سے ریلی شروع نہ ہو سکی، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے، جبکہ وقاص حسن موکل کا ڈیرہ سیل کر دیا گیا اور پانچ افراد گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا امیدوار علیم خان کے حق میں دستبردار،آزاد امیدوار نے بھی میدان چھوڑدیا
سردار وقاص حسن موکل کا کہنا ہے کہ ریلی آج ہر صورت نکالی جائے گی۔