(ویب ڈیسک)سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید انٹرپارلیمانی یونین کی کمیٹی آف ہیومن رائٹس فار پارلیمنٹرینزکے نائب صدر منتخب ہو گئے۔
جینیوا میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کینیا کی ملی اودھیمبو کو انٹرپارلیمانی یونین کی کمیٹی آف ہیومن رائٹس فار پارلیمنٹرینز کا صدر جبکہ مشاہد حسین سید کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔مشاہد حسین سید متفقہ طور پر نائب صدر منتخب ہوئے، مشاہد حسین پہلے پاکستانی پارلیمنٹیرین ہیں جنہیں آئی پی یو کی باڈی کے اہم عہدے کیلئے منتخب کیا گیا۔
ضرور پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں مزید تیزی ،رہائشی علاقوں،طبی مراکز پر بمباری،مزید 185 فلسطینی شہید
مشاہد حسین سید سی ایچ آر پی میں ایشیا کی نمائندگی کرتے ہیں، انہیں دو سال قبل سی ایچ آر پی کا رکن منتخب کیا گیا تھا۔
مزید برآں سینیٹر مشاہد حسین پاکستان پارلیمانی فورم آن فلسطین،کشمیر اور روہنگیا کے کنوینر بھی ہیں اور استنبول میں قائم القدس پارلیمنٹ کے ایگزیکٹو بورڈ میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔