(اشتیاق ربانی )مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز انتخابی مہم کے دوران اپنے ساتھ نارواسلوک پرپھٹ پڑے،قیادت سے گلے،شکوے کر دیئے،کہتے ہیں عجیب معاملہ ہے کہ مشکلات اور مصائب کوئی کرے، مزے کوئی اورکرے۔
ان کاکہناتھا کہ نوازشریف جیل میں تھے کسی ن لیگی میں ہمت نہیں تھی کہ ن لیگ کا جلسہ کرائے،2018 میں مشکل حالات کے باوجود مریم نواز کے جلسوں کا آغاز ظفروال سے کیا ، اب جو لوگ مریم نواز کا یہاں جلسہ کرانے کی تیاریاں کر رہے ہیں انہوں نے 2018 میں لوگوں کوروکا،
لیگی رہنما کا کہناتھاکہ عجیب معاملہ ہے کہ مشکلات اور مصائب کوئی کرے، مزے کوئی اورکرے،انتظامیہ آزاد امیدواروں کو پریشان کر رہی ہے،میں نے الیکشن کمیشن کو شکایت کا خط لکھا ہے،پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا رویہ سمجھ سے باہر ہے،میں نے ضمانت بھی کروا رکھی ہے،اسکے باوجود تنگ کیا جا رہاہے۔
ان کاکہناتھا کہ احسن اقبال پی پی 54 کی نشست جیت کر بیٹے احمد اقبال کو دینا چاہتے ہیں،لوٹوں کے خلاف بات کرنے والے احسن اقبال کے دائیں بائیں لوٹے ہیں،ن لیگ کا پی پی 55 سے امیدوار اکمل سرکالہ اس وقت بھی پی ٹی آئی کا آزاد کشمیر اسمبلی کا ممبر ہے، احسن اقبال نے لوٹوں کی نئی تشریح کر دی ہے۔
دانیال عزیز کاکہناتھا کہ ضلع اور ن لیگ کی سیاست میں بھونچال آیا ہوا ہے،گجر برادری کی 3 یونین کونسل سے ووٹ لینے کیلئے پی ٹی آئی کے بندے کو پی پی 55 میں ٹکٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف سٹیج اداکارہ پر تشدد و فائرنگ