برازیل: تیرتا ہوا شمسی بجلی گھر لانچ, ہزاروں سولر پینلز نصب، کتنی بجلی پیدا ہو گئی؟

Jan 28, 2024 | 20:53:PM

(ویب ڈیسک) برازیل نے تیرتا ہوا شمسی بجلی گھر لانچ کردیا، بجلی گھر 75 میگاواٹ منصوبے کی شروعات ہے جو کہ 7 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پالو میں تیرتا ہوا شمسی بجلی گھر لانچ کر دیا گیا، یہ پلانٹ 7 میگاواٹ کا ہے، میگالو پولیس میں لانچ کیا جانے والا یہ شمسی بجلی گھر 75 میگاواٹ کے منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے جو کہ 2025 میں مکمل ہوگا، ساؤپالو حکومت نے بلنگز ریزروائر میں یو ایف ایف آروکیریا فلوٹنگ پی وی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تکمیل کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کے عوام نے ’انڈیا آؤٹ‘ کے نعرے لگادئیے

بلنگز ریزروائر ساؤپالو میں پانی کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے، 7 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے لیے 10 ہزار 500 سولر پینل لگائے گئے، یہ تمام پینل ایک دبیز پولیتھیلین شیٹ پرنصب کیے گئے ہیں، یہ پلانٹ ملک کی نیٹ میٹرنگ سکیم کے تحت کام کرے گا۔

حکومتی بیان کے مطابق یہ پلانٹ سالانہ 10 میگا واٹ بجلی پیدا کرسکے گا، یہ پاور پلانٹ دی سٹیٹ آف ساؤ پالو انوائرنمنٹل کمپنی کی ملکیت ہے، اس نوعیت کے پلانٹس توانائی کے متبادل ذرائع سے مستفید ہونے کی سمت اہم قدم ہیں، ایسے بجلی گھر لگانے سے ایک طرف تو کوئلے یا کاربن ڈایوکسائڈ خارج کرنے والی دیگر اشیا کے استعمال سے چلنے والے بجلی گھر قائم کرنے حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور دوسری طرف ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

خیال رہے کہ پانی کی سطح پر تیرتے ہوئے شمسی بجلی گھر قائم کرنے سے پانی کے بخارات بن کر اڑنے کا عمل بھی رک جاتا ہے اور دوسری طرف خشکی کا وہ رقبہ بھی بچ جاتا ہے جو ایسے منصوبوں کے لیے درکار ہوتا ہے۔

مزیدخبریں