(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف اپنے کیریئر کے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں تباہ کن بولنگ کرنے والے ویسٹ انڈین پلیئر کرکٹ میں آنے سے پہلے ایک سیکیورٹی کمپنی میں گارڈ کے طور پر خدمات سر انجام دیتے تھے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے اور اپنی تناہ کن بولنگ کے باعث 27 سال بعد آسٹریلیا سے انہیں کے ہوم گراؤنڈ مین اپنی ٹیم کو میچ جتوانے والے ویسٹ انڈین بولر شیمر جوزف نے اپنی قومی ٹیم میں شامل ہونے سے قبل ایک سیکیورٹی کمپنی میں بطور ایک گارڈ کے نوکری کی، 2018 تک ان کے گاؤں میں انٹرنیٹ تک کی سہولت دستیاب نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے تاریخ رقم کر دی، کتنے سال بعد آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دی؟
واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باولر شمر جوزف نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں تاریخ ساز فتح سے ہمکنار کردیا، ایک سیشن میں 6 وکٹیں اور مجموعی طور پر میچ میں 68 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کرنے والے شمر جوزف گزشتہ روز مچل سٹارک کی تیز رفتار گیند پاؤں پر لگنے کی وجہ سے ریٹائر ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔