اسلام آباد: قومی اسمبلی کی آزاد امیدوار خواجہ سرا نایاب علی پر انتخابی مہم کے دوران حملہ

Jan 28, 2024 | 23:44:PM

This browser does not support the video element.

(فرزانہ صدیق) اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی آزاد امیدوار خواجہ سرا نایاب علی اور ان کے ساتھیوں پر انتخابی مہم کے دوران حملہ ہوا، پولیس نے موقع پر پہچ کر حملہ آور شخص کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے لیے الیکشن لڑنے والی خواجہ سرا نایاب علی اور ان کے ساتھیوں پر حملہ ہوا، انتخابی مہم کے دوران خواجہ سرا نایاب علی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، حملے کے وقت خواجہ سرا نایاب علی اور اس کے ساتھی اسلام آباد کے سیکٹرG11 میں  کمپین کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! بنوں میں پی ٹی آئی امیدوار کے گھر کے سامنے بم دھماکہ

حملے میں قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے آزاد امیدوار نایاب علی محفوظ رہیں،  پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور شخص کو گرفتار کر لیا، خواجہ سراء نایاب علی نے رمنا پولیس سٹیشن میں کاروائی کے لئے درخواست دے دی۔

واضح رہے کہ نایاب علی اسلام آباد کے  حلقہ این اے 46 اور 47  سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔

مزیدخبریں