سعودیہ میں غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت

Jan 28, 2025 | 09:27:AM
سعودیہ میں غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ کی جائیداد میں غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق غیرملکی سرمایہ کار اب مکہ اور مدینہ میں جائیداد کی مالک سعودی لسٹڈ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرسکیں گے،غیر ملکی سرمایہ کاری صرف لسٹڈ کمپنیوں کے حصص یا قابل تبدیلی قرضے تک محدود ہے۔

مزید پڑھیں:امریکہ نے پاکستان کی امداد بندکر دی ، کئی اہم منصوبے متاثر

فیصلے کا مقصد سعودی وژن 2030 کےتحت سرمایہ کاری بڑھانا اور معیشت کو تقویت دینا ہے۔