بھارتی پنجاب، 3 کروڑ کی 90 فیصد آبادی کو مفت بجلی میسر

Jan 28, 2025 | 09:48:AM
بھارتی پنجاب، 3 کروڑ کی 90 فیصد آبادی کو مفت بجلی میسر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی پنجاب کی حکومت دو سال سے تین کروڑ آبادی میں سے ’’90 فیصد ‘‘ کو مفت بجلی دے رہی ہے کہ وہ 300 واٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں جو بغیر بل کے ملتے ہیں. 

  سرکاری مدد سے لوگوں کو مہنگائی کا مقابلہ کرنے میں بہت مدد ملی، ان کا معیار زندگی بلند ہوا اور وہ حکومت کی بڑی تعریف کرتے ہیں. 

ریاست میں بجلی کا انتظام سرکاری کمپنی، پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ سنبھالتی ہے، پچھلے سال حکومت نے کمپنی کو 7233 کروڑ روپے سبسڈی دی تاکہ عوام مفت بجلی پا سکیں. 

مزید پڑھیں:بھارتی عالمی شہرت یافتہ پینٹرایم ایف حسین کی پینٹنگزضبط کرنے کا حکم

سبسڈی ملنے سے کمپنی کو بھی 804.94 کروڑ روپے کا منافع ہوا. 

حکومت نے سرکاری اخراجات گھٹا کر اور اپنی آمدن میں اضافہ کر کے یہ ممکن بنایا کہ اربوں روپے کی سبسڈی دے کر ریاستی عوام کو زبردست ریلیف دیا جائے، یوں مشرقی پنجاب حکومت بھارت ہی نہیں بیرون ممالک کیلیے بھی مثالی فلاحی حکومتی نظام بن گئی۔