روزانہ دہی کھانے کےان گنت فوائد

Jan 28, 2025 | 09:57:AM
روزانہ دہی کھانے کےان گنت فوائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پروٹین، کیلشیم اور پروبائیوٹکس جیسے غذائی اجزاء سے بھرپور دہی ہڈیوں کی طاقت، آنتوں کی صحت اور متوازن وزن کے ساتھ بیماریوں سے بچنے میں مفید ہے۔

ماہرین غذا کا ماننا ہے کہ جہاں روزانہ دودھ کا ایک گلاس پینا ضروری ہے وہاں دہی کو بھی اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنانا چاہیے تاکہ اس کے اندر موجود ان گنت فائدے حاصل کیے جا سکیں۔ لیکن کوشش کی جائے کہ یہ دہی اچھے اور معیاری دودھ سے تیار کیا گیا ہو۔

وزن کم کرتا ہے
دہی کا استعمال ایسے افراد کے لیے فائدہ مند ہے جو اپنا وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں۔

قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے
دہی قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔ کیونکہ اسکے اندر ایسے بیکٹریا پائے جاتے ہیں جو جراثیم سے لڑنے کے لیے ہماے مدافعاتی نظام کو طاقتور بناتے ہیں اور اسے زیادہ مزاحمتی بناتے ہیں۔

ہاضمے میں مدد دیتا ہے
دہی ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے، جیسا کہ وہ پرا بائیوٹکس پر مشتمل ہوتا ہے اور اچھے بیکٹریا کی افزائش میں مدد دیتا ہے۔

دانتوں اور ہڈیوں کومضبوط بناتا ہے
دہی کے اندر کیلشیم کی ایک وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ جسے دانتوں اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے یہ فاسفورس پر بھی مشتمل ہوتا ہے۔

دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے
دہی کھانا دل کے لیے بہت اچھا ہے۔ جیسا کہ یہ ہمارے دل کے گرد موجود خون کی شریانوں میں کولیسٹرول پھیلنے کی نفی کرتا ہے۔

غذائیت سے بھرپور ہے
دہی کیلشیم ، وٹامن ڈی، وٹامن B12 ، پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھر پور ہوتا ہے۔ جوکہ انسان کی مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کو ریگولیٹ کرتا ہے
دہی میں موجود میگنیشیم کے اجزا اسے بلڈ پریشر کر کم کرنے کے لیے مفید بناتے ہیں۔

بالوں اور جلد کے لیے اچھا ہے
دہی می موجود لیکٹک ایسیڈ قدرتی ایکسفلوئنٹ کے طور پر عمل کرتا ہے جو کی صحتمندانہ جلد کو پرو موٹ کرتا ہے۔ مزید برآں دہی پروٹین اور وٹامن پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ چمکدار اورمضبوط بالوں میں اہم کردارادا کرتا ہے۔