غیر قانونی تارکین وطن کا مسئلہ ،کولمبیا نے امریکہ کو کارروائی کی دھمکی دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کولمبیا نے امریکہ کو جوابی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے پر امریکہ کے ساتھ بات چیت میں کسی قسم کی مداخلت کو قبول نہیں کرے گا،یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کی حکومت کو دھمکی دی کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن سے بھری دو امریکی پروازوں کو کولمبیا میں اُترنے کی اجازت دینے سے انکار کرنے پر پابندیاں عائد کریں گے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا تھا کہ کولمبیا کو امریکہ پر غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی سے متعلق اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور اس کے نتیجے میں کولمبیا پر 25 فیصد ٹیرف، سفری پابندیاں اور سرکاری حکام کے ویزوں کی منسوخی جیسے اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے ان دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات معطل ہوئے تو غیر قانونی سرگرمیاں مزید بڑھ سکتی ہیں،پیٹرو ایکس پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ ٹرمپ لالچ کی وجہ سے انسانیت کو مٹا دیں گے،انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکی صدر کولمبیا کے شہریوں کو ’کم تر نسل‘ سمجھتے ہیں،امریکی محکمہ زراعت کے مطابق کولمبیا سے امریکہ کو کافی، کیلے اور دیگر مصنوعات کی اہم درآمدات ہوتی ہیں۔ کولمبیا کے صدر نے کہا کہ ان کے ملک کو اقتصادی پریشانیوں کا سامنا نہیں ہوگا اور وہ دنیا بھر کے لیے کھلے ہیں۔