خوبصورت نظر آنے کیلئے پلاسٹک سرجری کروانا کوئی بڑی بات نہیں: خوشی کپور

Jan 28, 2025 | 14:47:PM

(24 نیوز)مشہور آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی، خوشی کپور کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری کروانا کوئی بڑی بات نہیں ہے اور پلاسٹک پلاسٹک کہنا کسی کی بےعزتی کرنے کے مترادف ہے۔

حال ہی میں خوشی کپور نے ایک انٹرویو کے دوران کاسمیٹک پروسیجرز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ خوشی نے یہ بھی کہا کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ہی لوگ ان کے بارے میں منفی خیالات رکھتے تھے، اداکارہ کے مطابق لوگوں نے میرے بارے میں پہلے سے ہی رائے قائم کر رکھی تھی، زیادہ تر منفی۔

 مزید پڑھیں:فحش پرفارمنس ،تھیٹر فنکاروں پر تاحیات پابندی کا فیصلہ

خوشی کپور جنہوں نے 2024 میں انسٹاگرام پر اپنی ناک کی سرجری اور لپ فلرز کروانے کا اعتراف کیا تھا، نے کہا کہ اپنی خوبصورتی میں اضافے کیلئے کاسمیٹک سرجری کروانا  کوئی بڑی بات نہیں، لوگ ’پلاسٹک‘ کو سب سے بڑا طعنہ سمجھ کر پلاسٹک پلاسٹک کہتے ہیں۔

مزیدخبریں