عامر جمال کو BPL چھوڑنے کا حکم، چیمپئنز ٹرافی ممکنہ اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ممتاز شگری)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلنے والے کرکٹر عامر جمال کو وطن واپس بلا لیا،عامر جمال ،عثمان خان اور خوشدل شاہ چیمپئنز ٹرافی کے ممکنہ اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلنے والے کرکٹر عامر جمال کو وطن واپس بلا لیا ہے،قومی کرکٹر عامر جمال کل وطن واپس پہنچیں گے،قومی کرکٹرز عثمان خان اور خوشدل شاہ گزشتہ روز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔قومی کرکٹر عامر جمال کو پی سی بی نے 7 فروری تک بی پی ایل کھیلنے کا این او سی جاری کیا تھا۔خوشدل شاہ اور عثمان خان کا این او سی 25 جنوری تک جاری کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر جمال ،عثمان خان اور خوشدل شاہ کا چیمپئنز ٹرافی کے ممکنہ اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے،عثمان خان کو عبدالرزاق نے لاہور طلب کرلیا ہے اور
وہ کل سے سٹرائیک فورس کیمپ جوائن کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کی امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش