مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

Jan 28, 2025 | 17:49:PM
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آیاز رانا) گزشتہ کئی دنوں سے قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ 

  آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت  2700rوپے کم ہوئی,کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 86ہزار 400 روپے ہےجبکہ 10گرام سونا 2315 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 45ہزار 541 روپے کا ہوگیا۔ 

عالمی مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کی کمی سے 2741 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی 32 روپے سستی ہو کر 3363 روپے کی ہوگئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹوکن ٹیکس نہ ادا کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرکے بلاک کرنے کا فیصلہ