(طیب سیف)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی صوبائی صدارت سے مستعفی ہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) میں عہدوں یا فیلڈنگ کی جاری تبدیلیوں میں سب سے اہم پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے علی امین خان گنڈاپور نے استعفیٰ دے دیا،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے جنید اکبر خان کو خیبر پختونخواہ کا نیا صدر نامزد کرنے کے بعد بطور صدر پی ٹی آئی استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق علی امین نے پارٹی چیئرمین کو اپنا استعفی بھجوایا ،بیرسٹر گوہر نے علی امین کا استعفی قبول کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ ہفتے جنید اکبر خان کو خیبر پختونخواہ میں صوبائی صدر کے لیے نامزد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: PTI کا ایک اور یو ٹرن ،بین الاقوامی رابطہ کمیٹی تحلیل،دو حصوں میں تقسیم