توشہ خانہ ٹو کیس ناجائز ٹرائل تاکہ بانی پی ٹی ائی کو جیل سے نکلنے نہ دیا جائے، علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج ہمارے وکلا توشہ خانہ ٹو کیس خارج کروانے گئے تھے ،کیونکہ یہ ایک ناجائز ٹرائل ہے جو جیل میں جاری ہے، یہ کیس صرف اس لیے زیر سماعت ہے تاکہ بانی پی ٹی ائی کو جیل سے نکلنے نہ دیا جائے۔
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو جج انصاف دینے کی کوشش کرتے ہیں انھیں سائیڈ لائن کیا جاتا ہے، آپ لوگوں نے ججز کے ساتھ کھڑا ہونا ہے انہوں نے ہی اگے چل کر انصاف دینا ہے، چیزیں ٹھیک نہیں ہوں گی دن بدن خراب تر ہوتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس انعام امین منہاس کا بھائی نو مئی کے کیس میں بانی پی ٹی ائی کے خلاف پراسیکیوٹر ہے، جی ایچ کیو حملہ کیس کے پراسیکیوٹر کے بھائی کو جلدی سے اسلام اباد ہائی کورٹ میں جج بنا کر بٹھا دیا گیا، گل حسن اورنگزیب ایک ڈیڑھ سال سے بانی پی ٹی ائی کے کیسز سن رہے تھے اب نئے ججز کو بٹھا کر کیسز ان کے حوالے کر دیے گئے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا ان کا ارادہ نہیں ہے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کا اس لیے جعلی کیس چلائے جا رہے ہیں ،القادر یونیورسٹی کے فیک کیس میں بانی ہی ٹی آئی کو چودہ سال کی سزا دے دی گئی، اب ان ججز نے بھی چھپانا ہو گا کہ دنیا میں ظاہر نہ ہو کہ جعلی کیسز بنائے گئے ہیں، توشہ خانہ ٹو میں بھی انھیں جلدی ہے سزا دینے کی اور میرے خیال میں جج انھیں بہت جلد سزا دے دے گا، یہاں سے یہ جج اسی جج انعام منہاس کے سامنے بال پھینکے گا اور وہ اس کو کنفرم کر دے گا، یہ 26 ویں ترمیم کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ ملک میں قانون۔ کی حکمرانی بچانے کیلئے ترسیلات زر روکنے کی مہم میں بھرپور حصہ لینا ہے ،اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر بھیجنا بند کر دیں تاکہ جس سہارے یہ چل رہے ہیں، چوری شدہ مینڈیٹ سے بیٹھی جعلی حکومت اور ان کو سہارا دینے والی اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ آنی چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں:PTI کا ایک اور یو ٹرن ،بین الاقوامی رابطہ کمیٹی تحلیل،دو حصوں میں تقسیم