طلاق کے بعد پہلی بار ایوارڈ شو میں شرکت، احد اور سجل علی جذباتی ہوگئے

Jan 28, 2025 | 20:10:PM
طلاق کے بعد پہلی بار ایوارڈ شو میں شرکت، احد اور سجل علی جذباتی ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی سب سے کامیاب جوڑی بن کر راہیں جدا کرنے والے اداکار ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں جذباتی نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایوارڈ شو کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگائے۔

یہ پہلا موقع تھا کہ طلاق کے بعد سجل علی اور احد رضا میر ایک ساتھ کسی تقریب میں شریک ہوئے۔ دونوں نے ایک دوسرے سے ملاقات تو نہیں کی مگر کیمرے کی آنکھ نے اُن کے کچھ ایسے مناظر کو قید کیا جس کے بعد مداح افسردہ ہوگئے۔

کیمرے نے سجل علی اور احد رضا میر کو جذباتی انداز میں اشکبار آنکھوں کے ساتھ ریکارڈ کیا اور پھر یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مداحوں نے اس پر تبصرے کیے اور دونوں کیلیے وقت کو مشکل قرار دیتے ہوئے ان کی آسانی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا نے ایک ساتھ کئی ڈراموں میں کام کیا اور پھر دونوں مارچ2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے تاہم کچھ گھریلو اور پروفیشنل اختلافات کی وجہ سے دونوں نے مارچ 2022 میں راہیں جدا کیں۔

ابتدا میں تو احد اور سجل اس معاملے پر خاموش رہے تاہم دونوں نے پھر معاملے پر خاموشی توڑ دی تھی۔

مزید پڑھیں: اداکار خوشحال خان باکسنگ میں بھی چھا گئے، مخالف کو دھول چٹا دی