مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی

Jan 28, 2025 | 21:27:PM
مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر علی)  مری کے مختلف جنگلات میں آگ لگنے کے باعث محکمہ جنگلات اور ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مری کے ملکہ کوہسار میں واقع متعدد جنگلات میں ایک ساتھ آگ بھڑک اُٹھی ہے،یہ آگ مانگا، پھری، ڈنہ اور کاسیری کے علاقوں میں لگی ہوئی ہے، آگ کے باعث مقامی ماحول اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

محکمہ جنگلات کے اہلکار اس وقت ان تمام جنگلات میں آگ پر قابو پانے کے لیے مصروف عمل ہیں تاکہ نقصان کو کم کیا جا سکے۔

اس صورتحال میں ریسکیو کی ٹیمیں بھی جنگلات میں آگ پر قابو پانے کے لیے بیک اپ فراہم کر رہی ہیں،ان ٹیموں کی کوشش ہے کہ وہ بروقت امداد فراہم کر کے آگ کی شدت کو کم کریں اور مزید پھیلنے سے روکیں۔

جنگلات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کی زندگی اور جائیداد کو بھی بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج آپریشن کی ایس او پی جاری