سابقہ بیوی کی نازیبا تصویریں سوشل میڈیا پر ڈالنے والے شخص کو 4 سال قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک) سابقہ بیوی کی نازیبا تصویریں سوشل میڈیا پر ڈالنے والے شخص کو 4 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ واقعہ اکتوبر 2020 میں گجرات کے علاقے ڈنگہ میں پیش آیا تھا۔مجرم نے طلاق لینے کی رنجش پر تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں۔جس پر خاتون کےاہلخانہ نے کیس دا ئر کر دیا تھا،سینئر سول جج نے فیصلہ سنادیا۔ ملزم کو 4 سال قید کے ساتھ 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی دینا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:کمشنر گوجرانوالہ کا کتا گم ہونے پر سرکاری عملے کی دوڑیں ۔۔مساجد میں اعلانات