افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کے حل کی ضرورت ہے، نیٹو سیکرٹری جنرل

Jul 28, 2021 | 09:46:AM
افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کے حل کی ضرورت ہے، نیٹو سیکرٹری جنرل
کیپشن: نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولنٹبرگ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولنٹبرگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیکورٹی کی نازک صورتحال کے پیش نظر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کے حل کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں  نیٹو چیف جینزسٹولنٹبرگ نے کہا ہے کہ انہوں نے افغان صدراشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت  کی ہے، جس میں افغانستان کی تازہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تنازع طے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں غیرملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد سیکورٹی کی صورت حال بہت ہی چیلنج والی بن چکی ہے۔انہوں ںے کہا کہ نیٹو اتحاد افغانستان کی فنڈنگ، سویلین موجودگی اور بیرون ملک فوجیوں کی تربیت سمیت معاونت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، آرمی چیف