جڑواں شہروں میں شدید بارشیں، نالہ لئی میں طغیانی

Jul 28, 2021 | 10:41:AM
جڑواں شہروں میں شدید بارشیں، نالہ لئی میں طغیانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جڑواں شہروں میں شدید بارش نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑھنے اور ای ایلیون میں بارش کے نقصانات کے پیش نظر پاک آرمی کے دستے پہنچ گئے پاک فوج کے دستے ریسکیو اور ریلیف کے غرض سے سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے لئے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں طغیانی آ گئی،جس سے نالہ لئی میں پانی کی سطح 19 فٹ ہوگی اسلام آباد سے بڑا سیلابی ریلا راولپنڈی داخل ہوگیا، گوالمنڈی اور نشیبی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجا دئیے گے، امدادی ٹیموں کو نشیبی علاقوں میں طلب کر لیا گیا۔پاک فوج کےجوان نالہ لئی کےارگرد پہنچ گئے۔

سیدپور میں 123 ملی میٹر، گولڑہ میں 103 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی نیوکٹاریاں میں نالہ لئی 19 فٹ سے تجاوز کرچکی ہے راولپنڈی گوالمنڈی کے مقام پر 10 فٹ پانی بلند ہوگیا، فلڈ کنٹرول روم راولپنڈی پاک فوج دیگر اداروں کو طلب کرلیا، فلڈ کنٹرول روم راولپنڈی نالہ لئی پانی سے نشیبی علاقے زیر آب آئیں گے

دوسری جانب راول ڈیم میں پانی کی گنجائش صرف دو فٹ تک باقی رہ گئی اگر بارش کا سلسلہ برقرار رہا تو راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوجائے گی گنجائش سے زیادہ پانی بھرنے کی صورت میں راول ڈیم کے سپل ویز کھلنے پڑیں گے۔  ڈیم سے ملحقہ مقامی آبادیوں کو اگاہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    د س سالہ ہانیہ نے ایشین ٹینس چمپئن شپ جیت لی