بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا کیا نیا کرنے جارہی ہیں۔۔ جانئے

Jul 28, 2021 | 10:52:AM

(ویب ڈیسک) بھارتی فلموں کی اداکارہ اور ماڈل ملائکہ اروڑا اپنے ڈانس ، فٹنس اور سٹائلش انداز سے اب تک سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، لیکن اب اداکارہ بزنس وومن بننے کی جانب قدم بڑھا رہی ہیں۔

بھارتی اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ برسوں میں ملائکہ اروڑا نے چند فلموں کی شریک پروڈیوسر بننے کی منصوبہ بندی شروع کی تھی۔ انہوں نے سلمان خان کی فلم’دبنگ‘ میں بھی پروڈیوسر کے طور پر کام کیا ہے اور اب وہ اپنےساتھیوں کے ساتھ کچھ نئی فلمیں پروڈیوس کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملائکہ اروڑا نے ایک گفتگو میں کہا کہ ’’آخر کار یہ سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے اور میں کچھ شو  کی شریک پروڈیوسر بننے والی ہوں۔امید کرتی ہوں کہ یہ سب آسانی سے ہوجائے گا۔بہت سارے کام کی پہلے ہی سے منصوبہ بندی جاری ہے۔ گزشہ دو برسوں میں ان منصوبوں پر عمل درآمد شروع ہوا ہے اور میں اپنا کچھ ابتدائی کام اگلے مرحلے پر لے جانے کی امید کررہی ہوں۔ اس کے لئے میں نے کچھ شاندار لوگوں کے ساتھ ملکر کام کیا ہے۔ بات چیت چل رہی ہے اور ان سبھی  چیزوں کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

ملائکہ اروڑا نے مزید کہا کہ میرا ڈانس شو جلد ہی شروع ہوجائے گا۔ مجھ سے اب اور انتظار نہیں ہوتا۔ہم نے آن لائن آڈیشن لینا شروع کیا تھا جو کافی مزیدار تھا اور سرپرائز سے بھرا تھا۔ میں اپنے ایپ پر بھی کام کررہی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا ایپ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے اور ہم فٹنس اور صحت کے تعلق سے اپنے مداحوں سے بات چیت کرسکیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شاہینوں کا  آج کالی آندھی سے پہلا ٹاکرا

مزیدخبریں