2اوباشوں نےلڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کامونکی کے علاقے بوپڑا کلاں میں لڑکی کو دو افراد نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی گھر سے دکان گئی تو موٹر سائیکل سوار اسے اغوا کر کے لے گئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزموں نے نہر رتہ جھال پر لے جا کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔دونوں ملزم لڑکی کو نہر کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان جوڑا تشدد سے قتل۔۔لاشیں نہر سے برآمد
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے لڑکی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ،آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ،لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جینز پہننے پر سسرالیوں نے بہو کو قتل کردیا۔۔ورثا نےلاش کیساتھ پھر کیا کیا جانیے!