(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی کی ایک مقامی عدالت نے فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار با لی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کنڈرا کو دو ہفتوں کے لئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر کنڈرا کو منگل کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ مقامی عدالت نے راج کنڈرا کو 10 اگست تک کیلئے عدالتی تحویل میں دیئے جانے کا حکم دیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ راج کنڈرا کی پولیس تحویل میں توسیع کی جانی چاہئے کیونکہ اس معاملے میں تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی نے ممبئی کرائم برانچ کے سینئر افسروں کو اپنا بیان درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ راج کندرا جن ویڈیوز کیلئے کام کررہے تھے وہ ایروٹک فلم تھی ، پورن فلموں سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پورن ایپ اور پورن فلموں کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ،شوہر راج کندرا بے قصور ہیں ۔شلپا کا کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھے راج کندرا کے رشتے دار، جو ایپ میں ویڈیو ڈالتے تھے ، اس میں ان کا ہاتھ ہوسکتا ہے ۔ شلپا نے کہا کہ ان کے شوہر ایپ کیلئے ویڈیو بناتے تھے۔ میرے شوہر نے ایسا کچھ نہیں کیا وہ بےگناہ ہیں ہمارا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا کیا نیا کرنے جارہی ہیں۔۔ جانئے