(24نیوز) وزیر اعظم کے مشیر میری ٹائم محمود مولوی نے بتایا ہے کہ کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے آج تیل نکالا جائے گا
تفصیلات کے مطابق جہاز سے 118 ٹن تیل آئل ٹینکروں میں منتقل کیا جا رہا ہے،جہاز میں جتنا بھی تیل ہےاس کو نکال لیا جائے گا ،جہاز کو کھینچنے سے قبل تیل سے خالی کیا جاۓ گاانہوں نے بتایا کہ ہم کوئی رسک لینا نہیں چاہتے ۔
جہاز کے ریسکیو آپریشن کے دوران سمندر میں کسی قسم کا تیل کا رساو نہ ہو ۔مشیر میری ٹائم نے کہا ہے کہ تیل منتقلی کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار عثمان کا خاتون ڈائریکٹر پر ہراسگی،بلیک میلنگ کا الزام